آسٹریلیا:نایاب منظر ، سرخ آسمان، لوگ خوف میں مبتلا

ڈینہم (غیر ملکی میڈیا)جمعہ کو مغربی آسٹریلیا کے سیاحتی شہر ڈینہم کے آسمانوں پر اچانک سرخ رنگ چھا گیا، جس سے مقامی اور غیر مقامی لوگ حیران و خوفزدہ ہو گئے۔ماہرین کے مطابق اس نایاب منظر کی وجہ طوفان کے وسیع گرد و غبار کے بادل اور مخصوص موسمی حالات تھے۔

ٹراپیکل سائیکلون ناریل ایک تاریخی طور پر غیر معمولی نظام رہا، کیونکہ یہ پچھلے 20 سالوں میں آسٹریلیا کے تین مختلف خطوں میں لینڈ فال کرنے والا پہلا طوفان تھا۔کوئنزلینڈ اور شمالی علاقوں کے بعد یہ بحرِ ہند میں دوبارہ طاقتور کیٹیگری 4 کے سائیکلون میں تبدیل ہو گیا۔

رہائشیوں نے ماحول کو پراسرار اور خاموش قرار دیا، جبکہ ایک مقامی شخص کے مطابق اب وہ کوڈ ریڈ میں ہیں، سڑکیں سنسان ہیں اور یہ منظر بہت عجیب ہے۔ہفتے کی شام تک طوفان کی ٹراپیکل خصوصیات کم ہونا شروع ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگرچہ فوری طور پر طوفان کا خطرہ ختم ہو چکا ہے، تاہم حکام فلڈنگ کے حوالے سے الرٹ ہیں۔