تل ابیب (اے ایف پی، رائٹرز)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ جلد براہ راست مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دے دی۔اپنے بیان میں بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ’جلد از جلد‘ لبنان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ لبنان کی جانب سے براہِ راست مذاکرات کے بار بار مطالبات کے پیش نظر انہوں نے کابینہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ لبنان کے ساتھ فوری طور پر بات چیت شروع کرے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق یہ مذاکرات حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل و لبنان کے درمیان پُرامن تعلقات کے قیام پر مرکوز ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل لبنان کے وزیراعظم کی جانب سے بیروت کو غیر فوجی بنانے کی اپیل کو سراہتا ہے۔

