اسرائیل کی امریکا سےانٹرسیپٹرز مانگنے اور لبنان سے بات چیت کی تردید

تل ابیب (عالمی ذرائع، اسرائیلی میڈیا)اسرائیل نے میزائل انٹرسیپٹرز میں کمی کے باعث امریکا سے مدد مانگنے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے لبنان سے بات چیت ہونے کی اطلاعات کی بھی تردید کر دی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار نے کہا کہ آئندہ چند روز میں لبنانی حکومت سے براہ راست بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور امریکا سے یہ نہیں کہا گیا کہ میزائل انٹرسیپٹرز ختم ہو رہے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق یہ اطلاعات گزشتہ روز اسرائیلی اخبار میں شائع ہوئی تھیں۔