اسرائیل کے شہر بیت شیمش کے قریب بڑا دھماکہ

استنبول( دی ٹائمز آف اسرائیل، مقامی میڈیا رپورٹس)اسرائیل کے وسطی شہر بیت شیمش کے قریب ہفتے کی شب ایک بڑا دھماکہ ہوا جس کے بعد علاقے میں آگ اور دھوئیں کے بڑے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دھماکے کے بعد شعلے اور دھوئیں کے بلند ستون واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ قریبی علاقوں میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دفاعی کمپنی تومر کے ٹیسٹنگ گراؤنڈ میں پیش آیا جو راکٹ اور میزائل انجن تیار کرتی ہے۔ٹومر ڈیفنس کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکہ پہلے سے طے شدہ اور کنٹرولڈ تجربے کا حصہ تھا اور اسے منصوبے کے مطابق انجام دیا گیا۔