اسرائیلی فوج کے کمیونیکیشن سسٹم میں خرابی، حساس معلومات لیک ہونے کا خدشہ

تل ابیب (ایرانی میڈیا)اسرائیلی فوج کے کمیونیکیشن سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی بحران اور حساس معلومات لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فوج کے مواصلاتی نظام میں سنگین سیکیورٹی خامیاں سامنے آئی ہیں، جس سے جنگی حکمت عملی کے انتظام میں مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ کچھ ماہر گروپس نے فوج کے محفوظ کمیونیکیشن کوڈز تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا مواصلاتی نظام یورپی ممالک کے ٹیلی کمیونیکیشن ہارڈویئر پر انحصار کرتا ہے اور فوجی رابطے ریموٹ وائرلیس سسٹمز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔

اس انفراسٹرکچر کی تفصیلات لیک ہونے کے بعد انکرپشن کوڈز بھی ماہرین کے ہاتھ لگ گئے ہیں، جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حساس مواصلات مانیٹر یا انٹرسیپٹ ہو سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس لیک کی تصدیق کی ہے اور ایک نیا مواصلاتی نظام متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے، تاہم اس عمل کو مکمل کرنا ایک پیچیدہ اور طویل مدت کا کام ہے۔