اسلام آباد: سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر الزامات سے متعلق کیس میں عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

کیس کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی، جس کے دوران ملزم کی عدم پیشی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 جون تک ملتوی کرتے ہوئے قانونی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔