اسپین نے فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنا لی

آرلنگٹن، ٹیکساس (رائٹرز)فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، جبکہ فرانس کو گولوں کے فرق کے اعتبار سے 2010ء کے بعد ورلڈ کپ میں اپنی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈیلس میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں اسپین نے پہلے ہاف میں برتری حاصل کی۔ اسپین کی جانب سے میکل اویارزابل نے 22ویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول کرکے ٹیم کو ایک، صفر کی برتری دلائی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں پیڈرو پورو نے 58ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کرکے اسپین کی فتح یقینی بنا دی۔اس کامیابی کے ساتھ اسپین نے ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ فرانس مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے میں ناکام رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق فرانس کو گولوں کے فرق کے اعتبار سے 2010ء کے بعد ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ دو گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو اس عرصے میں ورلڈ کپ کی اس کی بدترین ناکامی قرار دی جا رہی ہے۔