کابل (غیر ملکی میڈیا رپورٹس)افغانستان میں طالبان رجیم کی پالیسیوں اور انتہاپسندی کے باعث مزاحمتی تحریکوں میں تیزی آگئی ہے۔مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے گزشتہ ایک سال کے دوران اپنی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
این آر ایف کے مطابق ایک سال میں طالبان کے خلاف 401 ٹارگیٹڈ کارروائیاں کی گئیں، جن میں کابل 126 آپریشنز کے ساتھ سرفہرست رہا۔تنظیم کے مطابق یہ کارروائیاں کابل، پنج شیر، بدخشان، ہرات سمیت 19 صوبوں میں کی گئیں، جن کے نتیجے میں طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
این آر ایف کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں طالبان کے 651 اہلکار ہلاک جبکہ 579 زخمی ہوئے۔سیکیورٹی ماہرین کے مطابق مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ اس بات کا اشارہ ہے کہ افغان عوام طالبان حکومت سے نالاں ہیں، جبکہ ملک اندرونی انتشار اور معاشی بدحالی کا بھی شکار ہے۔

