افغانستان سےدہشت گردوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی:فیلڈ مارشل

کرم ( آئی ایس پی آر) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گردوں کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالفطر کے موقع پر کرم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجیوں اور افسران کے ساتھ نمازِ عید ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے فوجیوں اور افسران کو عید کی مبارکباد دی اور ان کی غیرمتزلزل لگن، بلند حوصلے اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آپریشن غضب للحق کے دوران حاصل کامیابیوں کو بھی سراہا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔