نیو یارک(نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے آج کونسلر نعیم صابر خان کو الوداع کرنے اور وزیر آصف خان کو خوش آمدید کہنے کیلئےچانسری بلڈنگ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے مختصر کلمات میں نعیم صابر خان کی خدمات کو سراہا اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حال ہی میں مشن میں شامل ہونے والے وزیر آصف خان لگن سے کام کریں گے۔ڈی پی آر کے سفیر عثمان جدون نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور سبکدوش ہونے والے اور آنے والے افسران کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں پاکستان مشن کے افسران اور عملہ نے شرکت کی۔

