دوحہ ( عالمی خبر رساں ادارے)قطر کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں بہترین ثالثی کردار ادا کر رہا ہے اور اس عمل میں کسی اضافی ملک کی شمولیت کی ضرورت نہیں۔
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان اور وزیرِاعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور وزارتِ خارجہ کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات کے دائرے کو وسیع کرنے یا کسی نئے ملک کی شمولیت کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر اس معاملے پر علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ سفارتی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق موجودہ ثالثی فریم ورک ہی کافی ہے اور کسی اضافی فریق کی شمولیت سے مذاکراتی عمل پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

