امریکا کے ایران پر فضائی حملے، آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ

تہران / واشنگٹن(امریکی حکام، ایرانی میڈیا)امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران دوسری بار ایران پر فضائی حملے کیے گئے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کے قریب فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد امریکی افواج اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات کو ختم کرنا تھا۔دوسری جانب یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے ایک امریکی تجارتی جہاز پر چار ڈرون فائر کیے گئے، تاہم تمام ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کے مشرقی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد فضائی دفاعی نظام کو چند منٹ کیلئےفعال کر دیا گیا۔آبنائے ہرمز کے اردگرد حالیہ واقعات کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔