تہران(مہر نیوز، بین الاقوامی میڈیا)ایرانی خبر ایجنسی مہر نیوز کے مطابق ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر تاحال کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی تجویز پر ایران میں مشاورت جاری ہے اور اس کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایران ماضی کے تجربات کی بنیاد پر کسی بھی معاہدے میں ٹھوس اور حقیقی فوائد کا خواہاں ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا سکتا ہے، جس کے تحت جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کو بحری آمد و رفت کیلئے دوبارہ کھولنے پر بات چیت ہو رہی ہے۔

