تہران ( ایرانی سرکاری میڈیا، پاسداران انقلاب میڈیا، رائٹرز)ایران نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی جانب سے ایک امریکی جہاز کو آبنائے ہرمز سے واپس مڑنے کی وارننگ کی ویڈیو جاری کردی ہے۔
ویڈیو میں مبینہ طور پر ایرانی بحریہ اور امریکی جہاز کی انتظامیہ کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی شامل ہے۔ ایرانی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ آخری وارننگ ہے، اگر جہاز واپس نہ مڑا تو اسے نشانہ بنایا جائے گا، جس کے بعد امریکی بحری جہاز نے اپنا رخ تبدیل کر لیا۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب آنے والے فوجی جہازوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور ایسے جہازوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر پاسدارانِ انقلاب کے کنٹرول اور “اسمارٹ مینجمنٹ” میں ہے۔

