واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)خبر ایجنسی اور ایپسوس کے 17 تا 19 مارچ کے سروے کے نتائج کے مطابق امریکا میں اکثریت کا خیال ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں بڑے زمینی حملے کا حکم دے سکتے ہیں۔
سروے کے مطابق صرف 7 فیصد امریکی ایران میں بڑی زمینی کارروائی کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ 55 فیصد نے مکمل مخالفت کا اظہار کیا۔مزید رپورٹ میں بتایا گیا کہ 34 فیصد امریکی ایران میں اسپیشل فورسز کی تعیناتی کے حق میں ہیں، جبکہ 59 فیصد جنگ کے خلاف ہیں۔

