کراچی(نمائندگان)کراچی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خاندان کے متعدد افراد بھی زیرِ تفتیش ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق انمول پنکی کے چھ بھائی اور چار بہنیں ہیں، جن میں سے کم از کم تین بھائی مبینہ طور پر منشیات کے کاروبار میں ملوث پائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زیرِ تفتیش افراد میں ریاض بلوچ، محمد ناصر اور شاکر بخش شامل ہیں، جبکہ شاکر بخش کو منشیات نیٹ ورک کا اہم کردار قرار دیا جا رہا ہے۔حکام نے بتایا کہ ان افراد کے خلاف آرمز آرڈیننس اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق شاکر بخش کو 2024 میں بوٹ بیسن تھانے کے ایک مقدمے میں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔اسی طرح ریاض بلوچ اور محمد ناصر کے خلاف سچل، گزری اور بوٹ بیسن تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج ہیں، جبکہ ان کی مبینہ سرگرمیوں کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

