لندن(برطانوی میڈیا، بی بی سی، رائٹرز)انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں لیبرپارٹی کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ریفارم یوکے 1350 سے زائد نشستیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر آ گئی۔
انتخابی نتائج کے مطابق لیبر پارٹی 868 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ ریفارم یوکے نے شمالی انگلینڈ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ہارٹل پول میں ریفارم یوکے نے تمام 12 نشستیں جیت لیں جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِاعظم کئیرسٹارمر کی قیادت پر مزید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق لیبر پارٹی کے کئی مضبوط سیاسی گڑھ بھی ریفارم یوکے کے قبضے میں چلے گئے، جبکہ جوناتھن بریش نے کیئر اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
ہیلٹن میں ریفارم یوکے نے 15 نشستیں حاصل کیں، جبکہ ویگن میں لیبر پارٹی کو 20 نشستوں کا نقصان اٹھانا پڑا اور ریفارم یوکے 23 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔دوسری جانب اسٹاک پورٹ کونسل پرلبرل ڈیموکریٹس نے اپنا کنٹرول برقرار رکھا ہے۔

