اوٹاوا:اقرا خالد کی ترک سفیر کی رہائش گاہ پر تقریب میں شرکت

اوٹاوا(نمائندہ خصوصی) مسی ساگا ایرن ملزسے رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے نیٹو کے 2026 انقرہ سمٹ سے قبل اوٹاوا میں ترک سفیر کین دزدار کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں ماہرین اور شراکت داروں کے ساتھ عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تقریب کے دوران اتحاد کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، جبکہ اس بات پر زور دیا گیا کہ بدلتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نیٹو کو بہتر ہم آہنگی، جدید صلاحیتوں اور مشترکہ عزم کے ساتھ خود کو مزید ڈھالنا ہوگا۔