اوٹاوا:وزیراعظم مارک کارنی کا 11 سے 19 نومبر تک یورپ اور ایشیا کا اہم دورہ

اوٹاوا (کینیڈین پریس) کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی آج یومِ یادگاری کی تقریبات میں شرکت کے بعد بیرون ملک دورے پر روانہ ہوگئے، جس کے دوران وہ آئرلینڈ، فلپائن، کمبوڈیا اور چین جائیں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں یورپی سیاسی برادری کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں کینیڈا کی نمائندگی کریں گے۔

مارک کارنی کمبوڈیا میں فرانسیسی زبان بولنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس اور چین میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔دورے کا مقصد کینیڈا کے تجارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینا ہے۔