اوٹاوا (نمائندہ خصوصی)پاکستان ہائی کمیشن نے الگونکوئن کالج میں پاکستانی ثقافتی ورثے کی ایک شاندار نمائش کا انعقاد کیاگیا، جس میں ملک کی رنگین فنون، روایتی دستکاریوں اور قدیم روایات کو اجاگر کیا گیا۔نمائش میں شامل فن پاروں اور دستکاریوں نے شرکاء کو نہ صرف جمالیاتی طور پر محظوظ کیا بلکہ پاکستانی ثقافت کی گہرائی اور روحانیت سے بھی روشناس کرایا۔

شرکاء نے قدیم روایات، باریک کاریگری اور رنگین فنون کا بھرپور لطف اٹھایا اور کہا کہ اس قسم کی تقریبات نوجوانوں اور طلبہ کیلئے متاثر کن ثابت ہوتی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ تقریب پاکستانی ثقافت کو کینیڈا میں عام کرنے اور طلبہ و نوجوانوں میں ثقافتی شعور اجاگر کرنے کیلئےمنعقد کی گئی تھی۔

