ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا:عباس عراقچی

تہران (انادولو ایجنسی) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ آبنائے ہرمز کا محافظ رہا ہے اور آئندہ بھی اس کردار کو برقرار رکھے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر 20 فیصد فیس عائد کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ امریکی صدر ایک بات میں درست ہیں کہ جو فریق تجارتی جہازوں کی محفوظ اور پُرامن آمدورفت یقینی بناتا ہے، اسے اس خدمت کا معاوضہ ملنا چاہیے۔

عباس عراقچی نے کہا، “ایران ہمیشہ آبنائے ہرمز کا محافظ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ 20 فیصد فیس یقیناً بہت زیادہ ہے، ایران اس معاملے میں منصفانہ رویہ اختیار کرے گا۔