پیرس( اے ایف پی، ایرانی عدلیہ )ایران میں امریکا اور اسرائیل کیلئےجاسوسی کے الزام میں 29 سالہ طالب علم کو پھانسی دے دی گئی۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق عرفان شکورزادہ تہران کی ایک معروف یونیورسٹی میں ایرواسپیس انجینئرنگ کا طالب علم تھا۔
ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ “میزان” کے مطابق عرفان پر الزام تھا کہ وہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کیلئے جاسوسی کر رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق اسے پیر کی صبح تہران کی قزل حصار جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

