ایران-امریکا مذاکرات کیلئے ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد، تہران(نمائندگان،ایرانی اسٹیٹ ٹی وی، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس)ایرانی اسٹیٹ ٹی وی کے مطابق ایران کا اعلیٰ سطحی وفد، جس کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کر رہے ہیں، امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلئےپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مجوزہ ایران-امریکا مذاکرات، جو ہفتے کے روز شروع ہونیوالے ہیں، خطے میں جاری کئی ہفتوں سے جاری مشرقِ وسطیٰ کے تنازع میں مستقل جنگ بندی کے حصول کیلئے”فیصلہ کن” حیثیت رکھتے ہیں۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنی معیشت کو نقصان پہنچا کر بھی اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو سفارتی عمل “سبوتاژ”کرنے سے نہیں روکتا اور جنگ بندی پر عمل نہیں کرتا تو یہ واشنگٹن کا اپنا انتخاب ہوگا۔

خطے میں کشیدگی کے پیش نظر صورتحال انتہائی نازک قرار دی جا رہی ہے جبکہ عالمی برادری کی نظریں اسلام آباد میں ہونے والے ممکنہ مذاکرات پر مرکوز ہیں۔