ماسکو( بین الاقوامی میڈیا)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران کو اس بات پر داد دینی چاہیے کہ بعض مغربی حلقوں کی توقعات کے برعکس وہ اندرونی طور پر تقسیم نہیں ہوا۔
ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغرب میں کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ ایران اندرونی اختلافات کا شکار ہو جائے گا، تاہم ایسا نہیں ہوا اور ایرانی معاشرہ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایرانی قیادت نے عوام سے ملک کے لیے قربانی دینے کی اپیل کی تھی، جس پر لاکھوں افراد نے خود کو پیش کیا، اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جانا چاہیے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی روس سے اسلحہ طلب نہیں کیا اور نہ ہی روس نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر ایرانی عوام کے اتحاد اور ملکی استحکام کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایرانی معاشرے کی یکجہتی نمایاں نظر آتی ہے۔

