تہران( ایرانی میڈیا)ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی پیش رفت اور سفارتی رابطوں کے تسلسل پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل بھی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے، جن میں فرانس، ترکیہ، قطر اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔یہ سفارتی رابطے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی اور سیاسی تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

