ایران جنگ ختم نہیں ہوئی، جوہری مواد اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو

تل ابیب( امریکی میڈیا)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور ایران میں جوہری مواد اب بھی موجود ہے۔

امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران سے جوہری مواد نکالنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں افزودگی کے بعض مقامات کو ختم کرنا ابھی باقی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو اپنے لیے بڑا خطرہ سمجھتا ہے اور اس حوالے سے اقدامات جاری رکھے گا۔