ایران سے جنگ کا فیصلہ میرے گریڈ سے اوپر کی بات ہے:امریکی جنرل

واشنگٹن ( امریکی محکمہ دفاع، پینٹاگون)امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ڈین کین نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے یا اس کی “ریڈ لائن” کا تعین کرنا ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے گریڈ سے اوپر کی سطح پر کیا جاتا ہے۔

جنرل ڈین کین کے مطابق اس وقت خطے میں صورتحال “کم درجے کی آگ” جیسی ہے اور ایران جنوبی خطے میں محدود نوعیت کی کارروائیاں کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کا کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام شدید متاثر ہوا ہے اور وہ اپنی داخلی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

امریکی جنرل کے مطابق موجودہ حالات مکمل جنگ کے بجائے محدود نوعیت کی کشیدگی کی نشاندہی کرتے ہیں، تاہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔