ایران میں پائلٹ بچانے کے مشن میں 2 امریکی طیارے تباہ

واشنگٹن/تہران (ایجنسیاں) ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کے دوران تباہ ہونے والے دو امریکی ٹرانسپورٹ طیاروں کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔امریکی ذرائع کے مطابق مشن کے دوران یہ طیارے غیر فعال ائیر بیس پر لینڈنگ کے بعد زمین میں دھنس گئے، جس کے باعث انہیں تباہ کرنا پڑا۔

سیٹلائٹ تصاویر سے وسطی صوبہ اصفہان میں کئی سڑکوں پر کم از کم 28 گڑھے دیکھے گئے، جہاں اتوار کو دوسرے گرائے گئے امریکی ایئر مین کو نکالا گیا تھا۔امریکی فضائیہ کے اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے مطابق ریسکیو مشن میں استعمال ہونے والے دو MC-130J طیاروں کی مالیت فی طیارہ 100 ملین ڈالر سے زائد ہے۔