ابوظبی (رائٹرز، اے ایف پی، الجزیرہ، عرب میڈیا)متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر مبینہ ڈرون حملے کے بعد ایران کی شدید مذمت کی ہے۔اماراتی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران نے یو اے ای کے ایک آئل ٹینکر پر 2 ڈرونز سے حملہ کیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ ابوظبی نیشنل آئل کمپنی سے منسلک بحری جہاز پر کیا گیا اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانا اور آبنائے ہرمز کو اقتصادی دباؤ یا بلیک میلنگ کے طور پر استعمال کرنا بحری قزاقی کے مترادف ہے۔اماراتی حکام نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے ڈرون حملے عالمی بحری راستوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا رکھنا ضروری ہے۔

