ایران نے مشرقی سرحد پر 6 درانداز دہشت گرد ہلاک کر دیئے

تہران( ایرانی میڈیا)ایران نے مشرقی سرحدی علاقے میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق یہ واقعہ زابل کے سرحدی علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشت گرد گروہ سے وابستہ عناصر نے دراندازی کی کوشش کی۔

ایرانی بارڈر گارڈز کے کمانڈر علی اکبر جاوید نے بتایا کہ بروقت کارروائی کے دوران 6 درانداز دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرحدی نگرانی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دراندازی کی کوشش کو روکا جا سکے۔