تہران(عرب میڈیا، ایرانی میڈیا)ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران فرانس اور عمان کو آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی کی اجازت نہیں دے گا۔
اپنے بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی کا اختیار صرف ایران کو حاصل ہے اور اس عمل میں کسی دوسرے ملک کو شامل نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے فرانس پر زور دیا کہ وہ اپنی اشتعال انگیز پالیسیوں سے خطے کی پہلے سے حساس اور پیچیدہ صورتحال کو مزید خراب نہ کرے۔
عرب میڈیا کے مطابق فرانس اور عمان نے گزشتہ جمعہ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے تعاون کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم ایران نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ اس کارروائی کی ذمہ داری صرف ایرانی حکام کے پاس رہے گی۔

