ایران کاامریکی فوجی اڈوں پر 11 لڑاکا طیارے تباہ، 200 امریکی ہلاک کرنے کا دعویٰ

تہران (ایرانی میڈیا)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن نصر دوم کے دوران امریکی فوجی اڈوں پر 11 لڑاکا طیارے تباہ کیے گئے جبکہ گزشتہ 15 روز میں 200 امریکی اہلکار ہلاک ہوئے۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی دفاعی نظام اس قدر کمزور ہو چکا ہے کہ ایرانی ڈرونز اور میزائل بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے اہداف تک پہنچے۔ ان کے مطابق ایران نے امریکی اہداف پر حملوں کے دوران 8 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جبکہ ایک مقام پر 20 پناہ گاہیں بھی تباہ کی گئیں۔

ترجمان نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ دوبارہ جنگ میں شامل ہوا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے برطانیہ کو بھی متنبہ کیا کہ اگر اس نے امریکا کے ساتھ فوجی تعاون جاری رکھا تو اس کی تنصیبات بھی جائز ہدف ہوں گی۔

آئی آر جی سی کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت صحافیوں کو مبینہ طور پر تباہ ہونے والے فوجی مراکز کا دورہ کرائے تاکہ ہلاکتوں کی حقیقی تعداد کا اندازہ لگایا جا سکے۔