واشنگٹن(رائٹرز، اے ایف پی، امریکی میڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کو بری طرح نشانہ بنایا، ایران اب معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے، جبکہ جنازے کی تقریبات کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی کیونکہ “ہم اچھے لوگ ہیں”۔
امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے جنوبی ڈکوٹا میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی شناخت کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور ملک کو اندرونی خطرات، انتہا پسندی اور اشتراکیت کے دوبارہ ابھرنے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو شدید نقصان پہنچایا اور اب ایران معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے۔
ادھر امریکا بھر میں یومِ آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے منائی گئیں، تاہم مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر اور سیاسی تقسیم کے ماحول نے تقریبات کو بھی متاثر کیا۔ واشنگٹن سمیت متعدد شہروں میں آتش بازی کے بڑے مظاہرے کیے گئے، جبکہ صدر ٹرمپ نے قومی یکجہتی پر زور دینے کے بجائے اپنی تقریر میں اندرونی خطرات اور اشتراکیت کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا۔

