ایران کی اجازت، 2 پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

کراچی (بیورورپورٹ)ایران کی نیوی نے دو پاکستانی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔شپنگ حکام کے مطابق پی این ایس سی کا جہاز ’’ملتان‘‘ اور چارٹرڈ جہاز ’’پی الیکی‘‘ آبنائے ہرمز سے بحفاظت باہر نکل آئے ہیں۔

چارٹرڈ جہاز میں تقریباً ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل لدا ہوا ہےجبکہ دوسرا جہاز پہلے خلیج فارس میں پھنس گیا تھا اور اب خالی واپس آ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں نے خلیجی ممالک کے قریب سے آبنائے ہرمز کا سفر شروع کیا تھا اور جنگ کے آغاز کے بعد ایک ماہ تک خلیج فارس میں رکے رہے تھے۔