تہران(ایرانی سرکاری میڈیا، رائٹرز، الجزیرہ)ایرانی فوج نے کھلے سمندر میں جہازوں پر امریکی پابندیوں اور مبینہ ناکہ بندی کو “قزاقی” قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ایرانی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو خطرہ لاحق کیا گیا تو نہ صرف خلیجِ عمان بلکہ خلیج فارس کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خلیجی خطے کی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے کھلی ہوں گی یا کسی کے لیے بھی نہیں ہوں گی۔ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے لیے ایک مستقل نظام نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، جسے خطے میں کشیدگی میں اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

