واشنگٹن (سی این این) امریکا نے جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارے کو نقصان پہنچنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف 35 ’’لائٹننگ ٹو‘‘ طیارہ ایرانی میزائل حملے کے دوران متاثر ہوا، جس پر امریکی حکام تحقیق کر رہے ہیں کہ ایران نے طیارے کو نشانہ کیسے بنایا۔
امریکی ایف 35 ’’لائٹننگ ٹو‘‘ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ طیارہ ہے، جس کی قیمت تقریباً 100 ملین ڈالر سے زائد ہے اور امریکا و اسرائیل دونوں اس جنگ میں اسے استعمال کر رہے ہیں۔
سی این این کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے بتایا کہ طیارہ ایران کے اوپر ایک آپریشن کے دوران پرواز کر رہا تھا جب اسے ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے مجبور ہونا پڑا۔

