ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کر دیا

تہران (ایرانی خبر ایجنسی، ایرانی میڈیا)پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ایف 35 جنگی طیارے پر بھی فائرنگ کی۔

پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا جواب دینا ایران کا جائز اور حتمی حق ہے۔دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی نے خبردار کیا ہے کہ کسی نئی جارحیت یا خلاف ورزی کا جواب خطے سے باہر تک پھیل سکتا ہے۔