ایرانی ڈرون حملے جنگ بندی معاہدے کی احمقانہ خلاف ورزی ہے:ٹرمپ

واشنگٹن(وائٹ ہاؤس، رائٹرز، اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے کو جنگ بندی معاہدے کی “احمقانہ خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے ایران پر سخت تنقید کی ہے۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر چار ڈرونز سے حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک ڈرون ایک بڑے اور قیمتی تجارتی کارگو جہاز کے بالائی حصے سے ٹکرایا، تاہم نقصان کے باوجود جہاز اپنا سفر جاری رکھنے میں کامیاب رہا۔

امریکی صدر کے مطابق باقی تین ڈرونز کو امریکی افواج نے فضا ہی میں مار گرایا۔ایران نے امریکی صدر کے ان دعوؤں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا، جبکہ اس واقعے سے متعلق دونوں ممالک کے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔