اینٹورپن (فہیم النبی سے)بلجیم کے شہر اینٹورپن میں ڈسٹرکٹ کونسلر راویل علی کی جانب سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی خواتین اور بچوں کیلئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں سفارتخانہ پاکستان برسلز کی فرسٹ سیکرٹری حدیقہ اور کمرشل قونصلر سدرہ مناف نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی۔اس موقع پر بچوں کیلئے تفریحی سرگرمیوں اور خواتین کیلئے خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا، جس سے شرکاء نے خوب لطف اٹھایا اور عید کی خوشیوں کو مل کر منایا۔

تقریب میں فلیمش پارلیمنٹ کی رکن Lise Vandecasteele نے بھی شرکت کی اور کمیونٹی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی ہیں بلکہ مختلف ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی اور روابط کو بھی فروغ دیتی ہیں۔

