برسلز : سفارتخانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کااہتمام

برسلز (فہیم النبی سے) سفارتخانہ پاکستان برسلز میں 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ایک خوبصورت اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں قومی جذبے، اتحاد اور پاکستان کی بھرپور ثقافتی ورثے کی عکاسی دیکھنے میں آئی، شرکاء نے اس اہم قومی دن کو جوش و خروش سے منایا۔تقریب میں اینٹورپ سے ڈسٹرکٹ کونسلر راویل علی نے خصوصی طورپرشرکت کی.

اس موقع پر یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے میزبانی کے فرائض انجام دیے اور کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کو ایک یادگار موقع قرار دیتے ہوئے شرکاء نے یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا اور قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔