برطانیہ کسی صورت ایران جنگ میں شامل نہیں ہوگا: کیئر اسٹارمر

لندن (نمائندہ خصوصی)برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ کسی صورت ایران جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی برطانیہ کی جنگ نہیں، اور حکومت ملک کو اس تنازع میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس جنگ کے اثرات مستقبل پر پڑ سکتے ہیں، تاہم برطانیہ کی ترجیح اپنی آئندہ نسلوں کو ایک محفوظ ملک فراہم کرنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ییٹی کوپر آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سفارتی سطح پر اقدامات کریں گی اور اس مقصد کے لیے عالمی رہنماؤں سے رابطے جاری رکھیں گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو سے علیحدگی پر غور کے حوالے سے سوال پر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ دباؤ کے باوجود ہر فیصلہ قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔