ماسکو (غیر ملکی میڈیا رپورٹس)روسی ایوان صدر کریملن نے ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب حملوں کو عالمی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات کے قریب کسی بھی قسم کے حملے کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ روس نے اس حوالے سے اپنی تشویش امریکا تک پہنچا دی ہے۔ترجمان کریملن کے مطابق موجودہ صورتحال کو فوری طور پر سفارتی اور سیاسی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔

