بیروت( رائٹرز، اے ایف پی، الجزیرہ، لبنانی میڈیا)اسرائیل کے ساتھ مجوزہ معاہدے کیخلاف لبنان میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، جہاں دارالحکومت بیروت سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے کئی مقامات پر ٹائروں کو آگ لگا کر سڑکیں بند کر دیں اور اسرائیل کے ساتھ کسی بھی معاہدے کیخلاف نعرے بازی کی۔
احتجاج کے دوران بعض مظاہرین حزب اللہ اور ایران کے پرچم بھی لہراتے رہے، جبکہ مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں شہری احتجاج میں شریک ہوئے۔تاحال لبنانی حکومت کی جانب سے مظاہروں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز مختلف علاقوں میں صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں۔

