لندن(بین الاقوامی میڈیا)تحائف اور مالی سہولیات ظاہر نہ کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے برطانیہ کی ریفارم یو کے کے رہنما نائجل فراج نے اپنی پارلیمانی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
نائجل فراج نے کہا کہ وہ اپنے ہی حلقہ کلیکٹن آن سی سے ضمنی انتخاب میں دوبارہ حصہ لیں گے تاکہ حلقے کے عوام ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں۔
انہوں نے اپنے خلاف عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، نہ کسی قانون کی خلاف ورزی کی اور نہ ہی عوامی فنڈز کا غلط استعمال کیا۔
واضح رہے کہ نائجل فراج پر تحائف اور مالی سہولیات کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن کے بعد انہوں نے اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

