تصویر کی درخواست کا دعویٰ من گھڑت، جارجیا میلونی کا ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت جواب

روم(لا سیٹے، رائٹرز، اطالوی ذرائع ابلاغ)اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ انہوں نے جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران ان کے ساتھ تصویر بنوانے کی درخواست کی تھی، جبکہ اس معاملے پر دونوں رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ بھی سامنے آگئی ہے۔

فرانسیسی شہر میں ہونے والے جی سیون اجلاس کے بعد ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جارجیا میلونی ان کے ساتھ تصویر بنوانے کیلئے بے حد بے تاب تھیں اور انہوں نے اس کیلئےاصرار کیا، تاہم انہوں نے محض ترس کھا کر اس کی اجازت دی۔اطالوی ٹیلی وژن نیٹ ورک لا سیٹے کو انٹرویو دیتے ہوئے جارجیا میلونی نے ٹرمپ کے بیان کو مکمل طور پر من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ وہ ان بیانات پر حیران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ امریکا کا صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ کیوں اختیار کرتا ہے جبکہ مغرب کے مخالفین کے ساتھ کہیں زیادہ نرمی برتتا ہے۔جارجیا میلونی نے کہا کہ ایک بات ڈونلڈ ٹرمپ کو یاد رکھنی چاہیے کہ نہ وہ اور نہ ہی اٹلی کبھی کسی کے سامنے منت سماجت کرتے ہیں۔