تل ابیب:وسطی اسرائیل میں فائرنگ، ایک اسرائیلی ہلاک، 5 زخمی

تل ابیب(اسرائیلی میڈیا، اسرائیلی پولیس)وسطی اسرائیل میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک اسرائیلی ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ مسلح شخص کو ہلاک کر دیا۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث مشتبہ شخص ایک اسرائیلی عرب شہری تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارروائی کے دوران اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے ایک اور مشتبہ شخص بھی ہلاک ہوا، تاہم حکام نے فوری طور پر اس کی شناخت یا واقعے میں اس کے کردار سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور دیگر ادارے حملے کے محرکات اور اس سے متعلق تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔