تہران (ایرانی پارلیمنٹ، غیر ملکی میڈیا)ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر علی نیکزاد نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کوئی بین الاقوامی آبی گزرگاہ نہیں ہے اور یہ اپنی پچھلی حالت میں واپس نہیں آئے گی۔
اپنے بیان میں علی نیکزاد نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا فطری حق ہے اور اس معاملے پر ایران اپنے جائز مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا اور اس حوالے سے کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

