تہران( ایرانی میڈیا،الجزیرہ)پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے آج تہران پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں وہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کے تناظر میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل عاصم منیر کا یہ دورہ ایسے وقت میں متوقع ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں اور صورتحال نہایت حساس سمجھی جا رہی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکا۔اسرائیل مشترکہ حملے کے بعد ایران اور خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے جبکہ خلیجی خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق جنرل عاصم منیر کا ممکنہ دورہ خطے میں بڑھتی ہوئی سفارتی کوششوں اور علاقائی استحکام کے تناظر میں اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔ادھر پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی بدھ کو ایران پہنچے، یہ ایک ہفتے کے دوران ان کا دوسرا دورہ ہے، جہاں انہوں نے واشنگٹن کی نئی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

