تہران:ایران اور عراق کے درمیان 4 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

تہران (ارنا، عراقی خبر رساں ایجنسی، رائٹرز)ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئےچار معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔ یہ معاہدے عراقی وزیراعظم کے دورۂ تہران کے موقع پر طے پائے۔

ارنا، عراقی خبر رساں ایجنسی اور رائٹرز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان خسروی۔خانقین۔بغداد ریلوے منصوبے کی تعمیر، تہران اور بغداد کو جڑواں شہر (سسٹر سٹیز) قرار دینے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور انسانی وسائل کے انتظام سے متعلق معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

دستخطوں کی تقریب ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ایران کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے اور تہران خطے میں اقتصادی، تجارتی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔