تہران (خبر ایجنسیاں) علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ پیغام ایرانی بحریہ کے شہدا کی نماز جنازہ کے موقع پر تحریر کیا گیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ ایرانی بحریہ کے شہدا کی یاد ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی۔
پیغام میں ایران کے سیکیورٹی چیف نے مزید کہا کہ یہ قربانیاں آنے والے برسوں تک ملک کی فوجی بنیادوں کو مضبوط بنائیں گی۔انہوں نے شہدا کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ حالیہ حملوں میں علی لاریجانی شہید ہو گئے ہیں، تاہم ان کا یہ پیغام سامنے آنے کے بعد ان خبروں کی تردید ہو گئی ہے۔

